ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشور میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

بھٹکل: مرڈیشور میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

Sun, 30 Jan 2022 20:57:49    S.O. News Service

بھٹکل 30 جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت اُترپردیش کے سون بھدرا کے رہنے والے رادھے سُکن (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ ریلوے کے کام کاج کے لئے اُترپردیش سے 45 ورکروں کو لایا گیا تھا جس میں رادھے بھی شامل تھا۔ اسے واچ مین کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ پتہ چلا ہے کہ مرڈیشورشیوانی پٹرول پمپ کے پیچھے واقع ریلوے ٹریک پر اس کی نعش پائی گئی۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ غالباً شراب کے نشے میں وہ اپنے ٹینٹ سے باہر نکل کر ریلوے پٹری کی طرف گیا ہوگا جس کے دوران کسی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: